پاک بحریہ کا انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن، ایک ہزار کلوگرام حشیش قبضے میں لے لی
پاک بحریہ نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کر کے ایک ہزار کلوگرام حشیش قبضے میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر میں انٹیلی جنس بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن کر کے ڈھائی ارب روپے سے زائد مالیت کی ایک ہزار کلوگرام حشیش قبضے میں لے لی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن مستقل نگرانی ، اینٹی نارکوٹکس فورس کے باہمی تعاون اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ برآمد کی گئی ایک ہزار کلوگرام حشیش مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن پاکستان نیوی کے سمندری حدود کی نگرانی میں سرگرم رہنے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔