کورونا وائرس، کوئی ملک پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کرے، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کو ئی ملک پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کرے۔ اقوام متحدہ کے زیر انتظام ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے کہا کہ پابندیاں فوری ہٹانے سے طویل معاشی اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کورونا وائرس بھی دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔ کورونا کا خاتمہ کر کے ہی پابندیوں کے خاتمے اور معاشی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے لہذا کوئی ملک پابندیاں ہٹانے میں جلد ی نہ کرے ۔