کروناوائرس: امریکہ میں ایک ہی دن میں ریکارڈ اموات
امریکا میں ایک دن میں کرونا وائرس کے سبب ریکارڈ 1169 افراد کی موت کا اعلان کیا گیا۔ یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں کرونا کے سبب ایک دن کے اندر موت کا شکار ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس صورت حال کے نتیجے میں کرونا کے مریضوں کی تدفین کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔
امریکا میں اموات کی تعداد میں انتہائی اضافے کے بعد پورے ملک بالخصوص نیویارک میں کرونا سے فوت ہونے والے افراد کی تدفین کا عمل سست پڑ گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے نمائندے کو حاصل ہونے والی وڈیو میں نیویارک کے مینہیٹن سٹی کے اندر اسٹریٹ 30 پر درجنوں فریزرز کا ڈھیر نظر آیا جس میں موجود میتیں تدفین کے عمل کی منتظر تھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے چہروں کو ڈھانپنے کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ "میں نہیں سمجھتا کہ یہ لازمی ہو گا کیوں کہ بعض لوگ ایسا کرنے کے خواہش مند نہیں"۔