زائرین اور تبلیغی جماعت والوں کیخلاف منظم سازش کی جا رہی ہے، وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا کو لے کر زائرین اور تبلیغی جماعت والوں کے خلاف منظم سازش کی جا رہی ہے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں تمام میڈیا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، یہ عالمی جنگ سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔لواک ڈاؤن کی وجہ سے ہر ہفتے ایک ارب بیس کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس تنخواہوں اور پنشن کا بہت بڑا بوجھ ہے، پنشنرز کو پنشن اور مرحلہ وار سب کو تنخواہ ملے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ آج کے اجلاس ٹرینیں چلانے کی منظوری دی گئی، وزیراعظم عمران خان کی اجازت پر بیس ٹرینیں چلائیں گے تاہم ان کے لیے حفاظتی اقدامات کریں گے۔ 15 اپریل کو مخصوص ٹرینیں اسپیشل سیٹس کے ساتھ چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سات ڈویژنز میں موبائل اسپتال بنائے ہیں ۔ ہم مزید 570 ریلوے اسٹیشنز پر موبائل اسپتال بنا سکتے ہیں۔