ہنگو۔محکمہ خوراک سستا آٹا فراہم کرنے کیلیے اقدامات اٹھا رہی ہے صلاح الدین
محکمہ خوراک سستا آٹا فراہم کرنے کیلیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔جسکے تحت تیسرے روز بھی سرکاری سستا آٹا کسان بازار میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سمیت محلقہ جات گنجانوکلے میں ٹرکوں کے ذریعے آٹا فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔اور ساتھ ہی ساتھ روزانہ بنیاد پر آٹا ملوں کی چیکنگ کی جاری رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین نے قائم کردہ آٹا سیل پوائنٹس صحافیوں سیبات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ چیف سیکٹری خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو طیب عبداللہ ہدایات کی روشنی میں سستا سرکاری آٹا کی ترسیل تیسرے روز بھی ٹرکوں کے ذریعے مرحلہ وار فراہم کر رہے ہیں جوکہ شہر سمیت ملحقہ جات میں بھی تقسیم کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں۔ڈی ایف سی صلاح الدین نے عوامی حلقوں سے اپیل کی کہ قائم کردہ سیل پواٹیس پر پہنچ کر سستے داموں پر خریدے۔