آئیں مل کر کرونا کو شکست دیں، برطانوی وزیراعظم کی اپوزیشن کو دعوت
لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورنس جانسن نے اپوزیشن کودعوت دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف پارٹی رہنماؤں کے طور پر ہماری ذمہ داری ہے کہ مل کر کام کریں۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما میرے ساتھ بریفنگ میں بیٹھیں، آئندہ ہفتے بریفنگ میں چیف میڈیکل اور چیف سائینٹفک آفیسر موجود ہوں گے۔