وزیراعظم کی کوروناریلیف ٹائیگر فورس پر عوام کا زبردست ردعمل سامنے آیا،ڈار
امور نوجوانان کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کوروناریلیف ٹائیگر فورس پر عوام کا زبردست ردعمل سامنے آیا ہے اور گزشتہ تین دنوں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے نوجوانوں کے جذبہ کو سراہا اور مشکل کے اس وقت میں حکومت کی معاونت کا خیر مقدم کیا۔