سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس کے ہیلی پیڈ پر مختصر تقریب ہو گی جبکہ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری خطاب کریں گے۔ دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو شہید نے قوم کو فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا، بھٹو نے دنیا کو بتایا کہ لیڈر موت کو شان سے قبول کرتا ہے اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔