’’وزیر اعظم ! گھبرانے کی اجازت دے دیں ‘‘
وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست گفتگو کی ٗ اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل وزیر اعظم کو بتائے ٗ جس پر وزیر اعظم نے انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ عنبرین قیوم نے اسلام آباد سے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک گھریلو خاتون ہوں ٗ میرے شوہرنجی نوکری کرتے ہیں ٗ میں مہنگائی کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں کہ مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ٗ گزارا مشکل ہو رہا ہے ٗ ہم بچوں کے سکول کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں۔