دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جوہانسبرگ: پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جوہانسبرگ میں کھیلا جارہاہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پروٹیز کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان نے پہلے ون ڈے کی فاتح فائنل الیون کو برقرار رکھا ہے، سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے بعد بابر الیون تاریخ بنانے کے قریب ہیں، آج گرین شرٹس نے سنچورین کا ایکشن ری پلےکردیا تو وہ دو ہزار تیرہ کے بعد جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں گے۔