دنیا بھر میں ایسٹر تقریبات جاری، پوپ فرانسس کا امید کا دامن نہ چھوڑنے کا پیغام
دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، ویٹی کن میں ہونے والی تقریب میں پوپ فرانسس نے خصوصی خطاب کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔ ویٹی کن میں ہونےو الی تقریب میں پوپ فرانسس نے شمع روشن کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وبا کے دنوں میں امید کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ فرانس کے اسٹورز میں چاکلیٹ سے تیار روایتی انڈے رکھے گئےہیں، وبا کے باوجود ایسٹر کے موقع پر چاکلیٹ اورمٹھائیوں کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی۔