مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت تاحال ناساز، علاج جاری, مکمل آرام کرنے کا مشورہ
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت تاحال ناساز جبکہ ان کا علاج جاری ہے۔امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر علاج کیا جارہا ہے۔ مسلسل بخار کے باعث گزشتہ رات مولانا فضل الرحمن کو ڈرپ لگائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔