عدالتیں ساتھ نہیں دیں گی تو کرپشن کے خلاف کیسے لڑ سکتے ہیں: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست 11 بجے سے لیکر 2 بجے تک بات چیت کی اور سوالات کے جوابات دیے۔ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلیفون پر گفتگو ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو کہہ رہے تھے شیورٹی بانڈ دو لیکن عدلیہ نے باہر بھیج دیا ، عدالتیں ساتھ نہیں دیں گی تو کرپشن کے خلاف کیسے لڑ سکتے ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر سب سے زیادہ خطرناک ہے لہذا سب کو چاہیے کہ احتیاط کریں اور ماسک پہننا سب سے آسان احتیاط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ باہر نکلتے ہوئے احتیاط نہیں کر رہے، خدانخواستہ کورونا زیادہ پھیلا تو لاک ڈاؤن پر مجبور ہو جائیں گے جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا۔گیس کی قلت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں لیکن ہم گیس کے مزید کنویں کھود رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ باہر ملک سے آنے والی گیس مہنگی ہے، لیکن ہم پچھلے معاہدوں کے برعکس کم قیمت پر گیس لے رہے ہیں۔