جعلی وزیراعظم سےکسی قسم کی درخواست کرنےکاسوچنابھی گناہ ہے: مریم نواز کا دوٹوک اعلان

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ وہ کہیں نہیں جارہی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ان سےکہا کس نےہےنام نکالنے کو؟ یہ مجھےزبردستی باہر بھجوانےکیلئےڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں۔
ان سے کہا کس نے ہے نام نکالنے کو؟ اگر یہ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لئے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں تو ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں، نا صرف یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہی بلکہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیر اعظم جس کو میں مانتی ہی نہیں، اس سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔ https://t.co/lsLPQdwXyz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2021
انہوں نے کہا کہ کان کھول کر سن لیں کہ میں کہیں نہیں جا رہی اس جعلی اورووٹ چوروزیر اعظم کومیں مانتی ہی نہیں,مریم نواز نے کہا کہ جعلی وزیراعظم سےکسی قسم کی درخواست کرنےکاسوچنابھی گناہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی ECL اور اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔