پروٹیز نےگرین شرٹس کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

جوہانسبرگ: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 341 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ایڈن مارکرم نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 55 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ایڈن مارکرم 39 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے، اس کے بعد ڈی کوک اور ٹمبا باووما نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، ڈی کوک 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس وقت جنوبی افریقا کا اسکور 169 تھا جبکہ پروٹیز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رسی وین ڈر ڈوسن تھے جو 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔