سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ چھ رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کریں گے، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر 6 رکنی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ خیال رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے کے کیس میں بنچ بنانے پر اعتراض کیا تھا اور تمام ازخود نوٹسز پر کاروائی روکنے کا فیصلہ دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ازخود نوٹس کو ختم کر دیا
Apr 04, 2023 | 14:41