موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اخبارپڑھ رہا ہوں اور نہ ٹی وی دیکھ رہا ہوں، نہ ٹویٹ، ہوں،صرف ریسٹ کر رہا ہوں، کیونکہ ریسٹ از دی بیسٹ، موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوصلے، صبر و استحکام اور خاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے، 19 کیسز ہیں اور انشا اللہ بہتری ہو گی۔عام انتخابات کے حوالے انہوں نے کہا ہے کہ میں ہار گیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کر لیا، جو جیتے ہیں ان سے دھاندلی کے بارے میں پوچھیں۔شیخ رشید نے کہا کہ خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لا رہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کیا کر رہی ہے مجھے کوئی علم نہیں، نہ ٹی وی دیکھ رہا ہوں نہ اخبار پڑھ رہا ہوں اور نہ ٹویٹ کر رہا ہوں، میں صرف ریسٹ کر رہا ہوں کیونکہ ریسٹ از دی بیسٹ۔ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔