پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 68 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ میں بدھ کوپہلی بار کے ایس ای 100 انڈیکس 68 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ کچھ دیر بعد انڈیکس نیچے آیا لیکن اس نے ایک بار پھر 68 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔ بدھ کو مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس 68392 پر جا پہنچا۔ کئی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہی اور اگلے ڈیڑھ گھنٹے میں انڈیکس 67 ہزار کے قریب پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ نے دوبارہ بڑھنا شروع کیا۔ اور انڈیکس ایک ہی سیشن میں دوسری مرتبہ 68 ہزار کی نفسیاتی عبور کرگیا۔سنرجی، کے الیکٹر، پی آئی اے، پی پی ایل، پاکستان ریفائنری لمیٹد فعال ترین شیئرز میں تھے۔دن گیارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 400 پوائنٹ اضافہ ہو چکا تھا۔