اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔ سابق پی ٹی آئی شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی کیوںکہ شیریں مزاری 190ملین پائونڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیئے کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔