سیف سٹی میں نئے تعینات ہونے والے پولیس کمیونیکیشن افسران کا''آبشار''سنٹر اورمزنگ ماڈل پولیس سٹیشن کا دورہ

سیف سٹی میں نئے تعینات ہونے والے پولیس کمیونیکیشن افسران نے''آبشار''سنٹر اورمزنگ ماڈل پولیس سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کمیونیکیشن افسران نے جدید سہولیات سے آراستہ ''آبشار'' سنٹر کی ورکنگ کاجائزہ لیا۔افسران کو سمولیٹر پر ڈرائیونگ سیکھنے سمیت 14 مختلف فراہم کردہ سہولیات بارے بتایا گیا۔پولیس کیمونیکشن افسران نے ڈرائیونگ سیمولیٹر مشین میں بیٹھ کر ٹیسٹ ڈرائیو بھی کیا۔افسران نے خدمت مرکز میں عوام کی سہولت کیلئے قائم کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ماڈل پولیس اسٹیشن مزنگ کی ٹیم نے تھانے میں کی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا گیا۔افسران کے وفد نے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن مزنگ کے مختلف شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔وفد کو پولیس خدمت اور تحفظ مراکز، ای کمپلینٹ پولیس سسٹم، ایمرجنسی سروسز اور میثاق سنٹرز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔دوسرے مرحلے میں 100 پولیس کمیونیکیشن افسران نے تربیت مکمل ہونے پر چارج سنبھال لیا۔ترجمان سیف سٹیزمیرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔