ایران میں 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر حملہ، 5 اہلکار جاں بحق، 16 دہشتگرد ہلاک
ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس ملٹری پوسٹوں کو دہشتگردوں نے حملے کا نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس ملٹری پوسٹس پر حملے میں ملوث 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، جبکہ اس دوران 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ایران کے نائب وزیرِ داخلہ برائے سیکیورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی کا کہنا ہے کہ چابہار اور راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔