بھارت کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ سے دو پاکستان شہری شہید ہو گئے جن میں سکھیال کا چودہ سالہ آصف اور کچھی کا بائیس سالہ عدنان شامل ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں چھے شہری زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں کھیڑی گاؤں کی شہناز بی بی اور محمد صادق جبکہ سکھیال گاؤ کے محمد اکرم، محمد اسلم، فاطمہ بی بی اور قیصر شامل ہیں۔ پاک افواج نے بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں