پاکستان کی جانب سےبھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے پر بھارت بھی اپنی جیلوں میں سزا مکمل کرنےوالےپاکستانی قیدیوں کو رہا کردے گا:دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات اور خطے میں امن وامان کی بحالی کےلیے کوشش کررہےہیں۔ دونون ممالک میں بہتری کیلئے پاکستان نےگزشتہ روز ایک سوتریسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کےتحت رہا کيا ہے۔ ترجمان کےمطابق قيديوں کے معاملے کو انساني بنيادوں پر حل کيا جانا چاہيے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی جانب سےبھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے پر بھارت بھی اپنی جیلوں میں سزا مکمل کرنےوالےپاکستانی قیدیوں کو رہا کردے گا۔