15سالہ پاکستانی بچے کی ذہانت کے امریکی بھی معترف ہوگئے ماہانہ 2کروڑ روپے کمانے لگا.

……15سالہ پاکستانی بچے کی ذہانت کے امریکی بھی معترف ہوگئے ، آن لائن گیم کے ذریعے ماہانہ 2کروڑ روپے کمانا شروع کردیئے ،گزشتہ ہفتے ڈوٹا 2گیم کے مقابلے میں حسن کی ٹیم نے 60کروڑ روپے کا مقابلہ جیت لیا۔
ایک امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ 15سالہ پاکستانی بچے نے امریکہ میں گیمنگ کے ذریعے ایک ماہ میں 2کروڑ روپے کمانا کرای سپورٹس کے ذریعے امیر بننے کاخواب حقیقت میں تبدیل کردیا۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پیشہ وارانہ گیمرحسن اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے بطور آن لائن گیمر مزید دولت کماسکتاہے ۔
گزشتہ ہفتے ہی حسن کی ٹیم نے جس کا نام شیطانی ذہانت (ایول جینسیسز)رکھا گیاہے ،نے60کروڑ روپے کا مقابلہ جیت لیا۔
حسن اور اس کا خاندان گزشتہ سال 2014ء کے موسم بہار میں ہی کراچی کے ایک بڑے گھر سے امریکہ منتقل ہوا ہے ۔
امریکہ میں منتقل ہونے کے بعد انہیں مشکلات حالات کا مقابلہ بھی کرنا پڑا لیکن اب ذہین حسن کی بدولت ان کی مالی مشکلات ختم ہوگئی ہیں ۔
واضح رہے کہ ڈوٹا 2گیم کے معروف کھلاڑی اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے پر ایک ہزار ڈالر کماسکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ ٹیموں کے مقابلے کے دوران کر وڑوں کی انعام رقم بھی جیت سکتے ہیں ۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھاہے کہ پاکستانی بچے نے ہر ماہ 2کروڑ کماکر دوسرے لوگوں کو بھی مالی مشکلات پر عزم و ہمت سے قابو پانے کا گر سکھایاہے ۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ اور آن لائن گیمنگ کے جنون نے نوجوانوں کو راتوں رات امیر بننے کیلئے نئے مواقع پیدا کیے ہیںاور نوجوانوں کے اس پیشے کی جانب رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔