دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے پولیس افسران اوراہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خیبر پی کے میں آج یوم شہدا منایا جارہا ہے
شہدا کی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئےآج خیبرپی کے میں پہلی مرتبہ یوم شہدا منایا جا رہا ہے ۔دن کا آغاز پر ایڈیشنل آئی جی پولیس میاں آصف نے دو ہزار دس میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کمانڈنٹ صفت غیور کی قبر پرحاضری دی۔یوم شہدا کی مرکزی تقریب آج شام پشاور پولیس لائن میں ہوگی جس میں وزیر اعلی سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گئے۔ دوسری جانب یوم شہدا کی مناسبت سے شہر بھر میں پولیس کی جانب سے لگائے گئےکیمپوں میں شہدا کی تصاویرآویزاں کی گئی ہیں۔