ایشیاء کے سب سے بڑے سٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا رواں ماہ سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا:شہباز شریف

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کا ابتدائی ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا ہے ،منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے لئے بجلی کا متبادل نظام انتہائی اہم ہے۔اس کیلئے علیحدہ سے گرڈ اسٹیشن بھی بنایا جائے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ میں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا، متعلقہ صوبائی ووفاقی ادارے منصوبے کے حوالے سے امور کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میڈیکل آلات و مشینری کے لئے بین الاقوامی معیار کی کمپنی کا تقرر عمل میں لایا جائے۔