الطاف حسین ذہنی طور پر بیمار آدمی ہیں، ان کے بیان نے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچایا ہے: چودھری عبدالمجید
آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے ممبران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ الطاف حسین ذہنی طور پر بیمار آدمی ہیں، ان کو سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے دشمنوں سے مدد مانگ کر کشمیر کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے، چودھری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ ایسے بیانات کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں،، ان کے بیان پر انکے دونوں وزرا کو فارغ کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے کردار کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان پر وفاقی وزرا دفاعی لائن پر نظر آتے ہیں،، مشیر خارجہ کو بھارت میں مسئلہ کشمیر کا ایجنڈا لے کر جانا چاہیے،، چودھری عبدالمجید نے جموں وکشمیر کی قیادت کی جدوجہد اور کشمیری قوم کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔ ۔