بھارت کے شہر ممبئی سے ملحق شہر تھانے میں ایک عمارت گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریبا پونے تین بجے پیش آيا،پولیس نے اس واقعے میں 11 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔‘ کے مطابق حادثہ صبح تین بج کر دس منٹ پر پیش آیا،عمارت 50 سال پرانی اور خستہ حالت میں تھی اور اسے خطرناک قرار دے دیا گیا تاہم اس میں رہنے والے لوگوں نے اسے خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا، گذشتہ ہفتے تھانے کے ٹھاکرلی علاقے میں ایک عمارت گرنے سے نو افراد ہلاک ہوئے تھے،،بھارت میں ناقص تعمیراتی سامان اور طریقۂ کار کی وجہ سے عمارتیں گرنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔گذشتہ ماہ دارالحکومت دہلی کے گنجان آباد علاقے وشنو گارڈن میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔