سونے کی قیمت میں 50 روپے اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا 44 ہزار 4 سو روپے کا ہوگیا ہے
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک بھر میں فی تولہ سونا چوالیس ہزار چار سو روپے کا ہوگی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں تینتالیس روپے کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ دس گرام سونا اڑتیس ہزار ستاون روپے کا ہوگیا۔ ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت چھ سو بیس روپے پر مستحکم رہی۔ عالمی منڈی میں چار ڈالر اضافے کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار ستانوے ڈالر کا ہوگیا ہے۔