تحریک انصاف کی مخالف ہم خیال جماعتوں کی ایکشن کمیٹی نے سفارشات مرتب کرلیں

پی ٹی آئی مخالف ہم خیال جماعتوں کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر کے اجرا کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا،،، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایکشن کمیٹی نے سفارشات مرتب کرلی ہیں جبکہ سفارشات منظوری کے لئے اعلیٰ قیادت کو بھجوادی ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایکشن کمیٹی نے آٹھ اگست کو الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹرز اور نو اگست کو صوبائی دفاتر کے سامنے احتجاج کی منظوری دے دی۔ اسی طرح دیگر شہروں میں احتجاج کے حوالے سے شیڈول بعد میں ترتیب دیا جائے گا،،، کمیٹی نے اتحاد کو پاکستان الائنس فار فری ایڈ فیئر الیکشن کا نام دینے کی بھی منظوری دی،،، قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے اور یوم سیاہ منانے کے حوالے سے شیڈول اعلیٰ قیادت کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔