ملک کو درپیش چیلنجز کے حل سے متعلق گائیڈ لائنز تیار کرلیں جو آئندہ حکومت کے حوالے کردی جائیں گی, نگران وزیر اطلاعات علی ظفر

اسلام آباد میں نیشنل آرکائیو کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن نتائج کے اعلان کے بعد اکیس روز میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا لازمی ہے، پندرہ اگست تک قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا آئینی تقاضا ہے،،، انہوں نے کہا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان کو منتخب کیا جائے گا،،، جس کے بعد نئے وزیراعظم حلف اٹھائیں گے اور نگران حکومت آئین کے خودکار نظام کے تحت سبکدوش ہوجائے گی۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی آئینی مدت کے دوران توانائی، معیشت، قانون، خارجہ امور، اور آبی مسائل میں درپیش چیلنجز کے حل سے متعلق گائیڈ لائنز تیار کرلیں۔ گائیڈ لائنز آئندہ حکومت کے حوالے کردی جائیں گی تاکہ مشکلات سے جلد اور بہتر انداز سے نمٹا جا سکے۔