چین کے صدرشی جن پنگ کافوج میں کلین اپ کاحکم

Aug 04, 2018 | 06:46

فوجی افسران اپنےنجی کاروباررواں سال کےآخرتک مکمل بندکریںفوج افسران رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ،اسکول،پبلشنگ سروسزچلانابندکریں،چینی صدرکےاحکامات فوج میں کرپشن ختم کرنےکی مہم کاحصہ ہے،چینی صدرفوج کوعالمی معیارکی لڑاکافورس بناناچاہتےہیں،چینی فوج اپنی اصل پیشہ ورانہ ذمےداریوں پرتوجہ مرکوزکرےچینی فوج نے70 کی دہائی میں کمرشل سرگرمیاں شروع کی تھیں 1998 میں زیادہ ترکمرشل سرگرمیوں پرپابندی لگائی گئی تھیمشتبہ روسی جاسوس ایک عشرےسےبھی زائدعرصےسےامریکی سفارتخانےمیں کام کررہی تھی

چین کے صدر شی جن پنگ نے فوج میں کلین اپ کا اعلان کرتے ہوئے فوجی افسران کو اپنی کاروباری سرگرمیاں ترک کرکے پیشہ ورانہ ذمے داریوں پرتوجہ دینےکا حکم دےدیا۔
چین کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے فوجی افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے نجی کاروبار رواں سال کےآخرتک مکمل بند کریں، رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ، اسکول، پبلشنگ سروسز اورکئی کرائے کے کارروبار چلانے کے بجائے افسران جنگی تیاریوں پر توجہ دیں جو ان کی بنیادی ذمےداری ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر شی کے نئے احکامات فوج میں کرپشن ختم کرنے کی مہم کاحصہ ہے جس کا آغاز 3 سال پہلے ہواتھا۔ چینی صدر فوج کو عالمی معیار کی لڑاکا فورس بنانا چاہتے ہیں۔ چینی فوج نے70 کی دہائی میں فنڈز کی قلت کےباعث کمرشل سرگرمیاں شروع کی تھیں،1998 میں چند ایک کے سوا زیادہ ترکمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

مزیدخبریں