یورپی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، حکام نے اٹلی میں روم، وینس، ویرونا سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی کی وجہ سے ریڈ الارم جاری کر دیا
یورپی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، حکام نے اٹلی میں روم، وینس، ویرونا سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی کی وجہ سے ریڈ الارم جاری کر دیا، روم میں سیاحوں کو بھی شدید گرمی کا سامنا ہے جو فواروں کے پاس زیادہ وقت گزار رہے ہیں،، برطانیہ میں شدید گرمی کی وجہ سے لوگ شدید پریشان ہیں ،، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ 1858 جیسی ہیٹ ویوی آ سکتی ہے ،، جس میں سیکڑوں لوگ مر گئے تھے ،، لوگوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کے لیے ہلکے پھلکے ملبوسات خریدنے میں مصروف ہے،، فرانس بھی ہیٹ ویو کے راستے میں ہے،، محکمہ موسمیات کے مطابق دو تہائی فرانسیسی ہیٹ ویو سے متاثر ہوئے،، فرانس میں جولائی کے مہینے میں سن انیس سو کے بعد شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ،،
جبکہ گرمی اور بلیک سی میں شدید بارشوں اور خشک سالی کے ملاپ نے فصلوں کو تباہ کر دیا ،