فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی
غزہ میں قابض صہیونی فوج نے ایک بار پھر پُر امن نہتے فلسطینیوں کو پر اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں ایک پچیس سالہ نوجوان موقع پر شہید ہوگیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دوسو بیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کیا تھا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کچھ ماہ سے جاری فلسطینی احتجاج میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک سو چھپن فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،دوسری جانب فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج اور غزہ کی جہادی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مشاورت کا امکان ہے