مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی سوپور میں فائرنگ سے مزید 5 نوجوان شہید

جنت نظیر مقبوضہ وادی کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے،، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بھیڑیوں نے مزید پانچ کشمیریوں کو شہید کر دیا،،، قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں کشمیریوں کو شہید کیا،،کشمیریوں کو شوپیاں کے گاؤں کلورا میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔نہتے کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا ،،، وادی بھر میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند کردیئے گئے، جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔واضح رہے کہ علاقے میں بھارتی فوج کا محاصرہ گزشتہ روز سے جاری تھا،، قابض فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گاؤں پر دھاوا بولا،بھارتی فوج کی تین روز سے جاری دہشت گردی میں اب تک 9 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔