امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن میں اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن ہے

اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن میں اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔واضح رہے کہ کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کے پابند ہیں اور انتخابات سے پہلے امیدواروں کو اخراجات کے لیے الگ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے امیدواروں کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔