اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا۔
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے اسکول جلائے جانے کے واقعات پر حکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیر گلگت وبلتستان افئیرز اور سکیرٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دیامیر میں 12 اسکول جلائے گئے تھے۔