سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ شرم تم کو پی ٹی آئی مگر نہیں آتی

سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر ریلوے اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ شرم تم کو پی ٹی آئی مگر نہیں آتی،فافن کی رپورٹ کے مطابق تحری انصاف نے اکیس ایسے حلقوں سے کامیابی حاصل کی جہاں مسترد ووٹ لیڈ سے زیادہ تھے،،، خواجہ سعدرفیق نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی بہانے چھوڑو، تھیلے کھلواؤ اورجان چھڑاؤ،،منافقت جھوٹ بد دیانتی اور بہروپ پی ٹی آئی کا ٹریڈ مارک ہے،خواجہ سعدرفیق نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہاتھ اور منہ سب دھاندلی سے رنگے ہوئے ہیں، ملک میں بے شرموں کی حکومت بنانے کی تیاری ہے،سابقہ این اے 125 میں چالیس ہزار ووٹ کی شکست کو چیلنج کرنے والے خود 600 ووٹ کی ری کاؤنٹنگ سے بھاگ رہےہیں،سعدرفیق نے کہا کہ 5 سال بعد ہی سہی سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ این اے 125 میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، دوسروں پر بہتان لگانے والا خود دھاندلی زدہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔