نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ قوم آج اپنے عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پولیس کے شہدا نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی ۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز ملک کے اندر موجوددشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مصر وف عمل ہیں۔ شہداء کا قیمتی لہو وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں شامل ہے۔ وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں آج ملک میں امن واپس آیا ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر حسن عسکری