آج ملک بھر میں یوم شہداء منایا جارہا ہے

امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جانوں کے نظرانے پیش کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ملک بھر میں یوم شہداء منایا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر شہدا کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خونی کی گئی جس میں شہدا کے بلندی درجات کے ساتھ ملکی سلامتی کیئلے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آج دن کے آغاز پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہدا کی قبروں پر حاضری دی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی بھی دی یوم شہدا کی مناسبت سے شہدا کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ پنجاب پولیس کے جوانوں کا کہنا تھا کہ قربانیوں کے باجود ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پولیس کے چھ ہزار سے زائد شہداء دہشتگردی کا شکار ہوچکے ہیں۔