شہدا کے لواحقین کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں:ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹئیرکانسٹبلری

پشاور میں یوم شہدائے پولیس پر ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹئیرکانسٹبلری عثمان زکریا اور آئی جی خیبر پختونخوا نے فرنٹئیر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری عثمان زکریا کا کہنا تھا کہ آج کا دن شہدا کے ساتھ عہد وفا کا دن ہے۔ آٹھ سال قبل آج کے دن صفوت غیور نے اپنے جان کا نذرانا پیش کیا۔ صفت غیور کے لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انکا کہنا تھا کہ ایف سی کے نوجوان کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرینگے۔ گزشتہ دس سال میں ایف سی کے تین سو چون اہلکار شہید جبکہ چھ سو چونتیس زخمی ہوئے۔ عثمان زکریا کا کہنا تھا کہ پولیس، آرمی، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہدا کے لواحقین کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں۔