بڑھاپے میں 5 کروڑ پاؤنڈ جیتنے والا خوش قسمت جوڑا

برطانوی عمر رسیدہ جوڑے پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ، لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 79 لاکھ پائونڈ کا انعام نکل آیا۔ سکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین کے قریب گائوں میں مقیم فریڈ ہیگنز اپنا لاٹری کا ٹکٹ چیک کرانے کے لیے قریبی سپرسٹور پر گئے جہاں نوجوان نے ٹکٹ لاٹری مشین سے چیک کیااور لاٹری مشین سے ایک کاغذ نکلا جس پر تحریر تھا کہ مذکورہ ٹکٹ کو سنبھال کر رکھا جائے ،لاٹری مشین چلانے والے نوجوان نے پھٹا ہو ا ٹکٹ کچرے کے ڈبے سے نکال کر کے فریڈ کے حوالے کر دیا جس کے اگلے روز فریڈ ہیگنز اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز کو 5 کروڑ 79 لاکھ 75 ہزار 367 سو پائونڈ کی خطیر جیتنے کی ناقابل یقین خوش خبری ملی۔ کمپنی نے 67 سالہ فریڈ ہیگنز اور ان کی 57 سالہ اہلیہ لیزلی ہیگنز کو ایک تقریب کے دوران ان کی جیتی ہوئی رقم چیک کے ذریعے ہیگنز کے حوالے کی۔