عابد باکسر کی 4 ستمبر تک ضمانت میں توسیع

لاہور کی مقامی عدالت نے جعلی پولیس مقابلہ کیس میں ملوث سابق ایس ایچ او عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔جعلی پولیس مقابلہ کیس میں ملوث سابق پولیس افسر عابد باکسر سیشن کورٹ میں پیش ہوئے،جہاں ایڈیشنل سیشن جج سجاول علی نے عابد باکسر کے خلاف دو فراڈ کے مقدمات پر سماعت کی۔دوران سماعت عابد باکسر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انکے خلاف تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،انہیں بغیر کسی ثبوتوں کے پھنسایا جارہا ہے۔سماعت کے دوران عابد باکسر کے وکیل نے عدالت سے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عابد باکسر کی چار ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے عابد باکسر کو شامل تفتیش ہونے کے بھی احکامات جاری کیے۔