نگران وزیر اعظم جسٹس ( ر ) ناصر الملک نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کو ٹیلی فون کیا
نگران وزیر اعظم جسٹس ( ر ) ناصر الملک نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ چلاس میں بچیوں کے سکولوں کو نذر آتش کیا جانا کسی صورت قابل نہیں ۔ بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ نگران وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے چلاس میں بچیوں کے سکولوں کو جلائے جانے کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نگران وزیر اعظم کو واقعہ کی اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا اور وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کی جلد از جلد نہ صرف نشاندہی کی جائے گی بلکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ نگران وزیر اعظم نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ۔ نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بچیوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنے اور سکولوں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کسی طور پر بھی قبول نہیں کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔