کراچی: شیرشاہ کالونی میں دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی: شیرشاہ کالونی میں دکان کے اندر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کالونی کے جناح روڈ پر واقع دکان میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی، دھماکے سےدکان کے اطراف کھڑی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔