نوازشریف کو جیل میں مناسب سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، وزیرداخلہ پنجاب -

صوبائی نگراں وزیر داخلہ شوکت جاوید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت کے بارے میں کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں جیل میں مناسب سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ نواز شریف کو ٹی وی، اخبارات، کتب، ایئر کنڈیشن اورمسٹ فین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔