سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کومزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا

لاہورکی احتساب عدالت کےجج نے آشیانہ اقبال کیس کی سماعت کی،تفتیشی افسرنے فواد حسن فواد کوسخت سکیورٹی میں عدالت کے روبروپیش کیا،تفتیشی افسرنے فواد حسن فواد کے مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزم نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹوطاہرخورشید کوآشیانہ اقبال پراجیکٹ کا کنٹریکٹ معطل کرنے کے غیرقانونی احکامات جاری کیے اورسرکاری طورپرکنٹریکٹ حاصل کرنیوالے چوہدری لطیف اینڈ سنزکا ٹھیکہ معطل کرایا،ملزم نے کاسا کمپنی کوغیرقانونی ٹھیکہ دلانے کے لیے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیاجس کی بناءپرحکومت کوساٹھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا،تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزم فواد حسن فواد کے غیرقانونی اقدامات کے باعث پراجیکٹ کی قیمت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا،ملزم کے وکیل نے کہا کہ فواد حسن فواد پربے بنیاد الزامات عائد کئے گئے انہیں جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے نہ کیا جائے،عدالت نے فواد حسن فواد کومزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کرتے ہوئے اٹھارہ اگست کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا