ملک میں صرف کرپشن نے راج کیا، کرپشن نے ملک کو بےانتہا نقصان پہنچایا،کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے, چیف جسٹس ثاقب نثار

ملتان بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ پاکستان تحفے میں نہیں ملا،قائداعظم کی کوششوں کا نتیجہ ہے،ملک بنانےکے لیےبہت زیادہ قربانیاں دی گئیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف ایک چیزنے راج کیا وہ صرف کرپشن کرپشن اور کرپشن ہے،کرپشن اوراقربا پروری معاشرے کے ناسورہیں،بدقسمتی سے قائداورلیاقت علی خان کے جانے کے بعد صرف کرپشن رائج رہی ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، ڈیموں کے لئے آواز اٹھائی تو گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے جلادیے گئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے ڈیمز کو بننے نہیں دیا گیا لیکن اب سازشیں ہورہیں انہیں کچلناہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کو اپنے فیصلے میں مکمل مسترد نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ اس پر اتفاق پہلے ہونا چاہیے، ڈیم کی تعمیر کے پاکستان کے عوام محافظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذات کی اصلاح کرنی چاہیے ،ہم بچوں کو تعلیم دے نہیں بیچ رہے ہیں جبکہ سرکاری تعلیم نہ ہونے کے برابرہے۔ اس سے قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملتان کے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانےوالی سہولیات کا جائزہ لیا، چیف جسٹس کی آمد پر انتطامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، چیف جسٹس نے ہسپتال کی ایمرجنسی گائنی وارڈ اور امراض اطفال وارڈ کا دورہ کیا، چیف جسٹس نے سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔