چھبیس آزاد ایم پی اے تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں،ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس میں عوام کالوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے،ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج ایک اور ایم پی اے نے عمران خان سے ملاقات کی،اب چھبیس آزاد ایم پی اے پی ٹی اے میں شامل ہوچکے ہیں،بلوچستان کی مخلوط حکومت کے لیے معاملات آخری مراحل میں ہیں،انھوں نے کہا کہ کے پی میں ہماری پہلے ہی دو تہائی اکثریت ہے،الیکشن کمیشن سات اگست کوحتمی نتائج جبکہ گیارہ اگست کوخواتین کی مخصوص نشستوں کا اعلان کرے گا, انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بھی کوئی بڑا پروٹوکول لے کرنہیں پھرتے، دفترخارجہ سے حلف برداری پرمشاورت کی تھی،حکومت میں آنے کے بعد دفترخارجہ سے ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس جائیداد کی واپسی کے لیے مشاورت کی جائے گی،ایوان فیلڈ عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ہے اس کوواپس لائیں گے,فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں48 حلقوں میں دوبارہ گنتی ہوئی تاہم نتایج پرزیادہ فرق نہیں پڑا،اپوزیشن احتجاج تب کرے جب ان کی بات نہ سنی جائے،مولانا فضل الرحمان دس بارانتخاب لڑکربھی کامیاب نہیں ہوسکتے