لاہور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پرانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نےانتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دیں

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لاہور سے کامیاب امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیل متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرا دیں،، این اے ایک سو اکتیس سے الیکشن جیتنے والے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی مہم پرنو لاکھ ستانوے ہزار پانچ سو پچیس روپے، اور این اے ایک سو بتیس سے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے انیس لاکھ چونتیس ہزار چار سو سینتالیس روپے خرچ کیے، شہبازشریف نے گاڑیوں میں تیل کی مد میں چھ لاکھ جبکہ اشتہاری مہم پرگیارہ لاکھ روپے خرچے کیے،این اے ایک سو انتیس سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار عبدالعلیم خان نے انتخابی مہم پر انتالیس لاکھ چراسی ہزار پانچ سو روپے، اور ، این اے ایک سو چوبیس سےمسلم لیگ کے کامیاب امیدوار حمزہ شہباز نے اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار چھ سو پچیس روپے خرچ کیے، این اے ایک سو پینتیس سے تحریک انصاف کے ملک کرامت کھوکھر کی انتخابی مہم پر سینتیس لاکھ پچپن ہزار تین سو اٹھاون روپے اخراجات آئے،این اے ایک سو پچیس سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار وحید عالم نےانیس لاکھ پچپن ہزار پچانوے روپے انتخابی مہم پر خرچ کیے،این اےایک سواٹھائیس سے مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر نے سولہ لاکھ اکیاون ہزار تین سو چونتیس روپے کے خرچ کیے، تحریک انصاف کے شفقت محمود نے این اے ایک سو تیس میں انتخابی مہم کی مد میں اڑتیس لاکھ نوے ہزار روپے خرچ کیے، این اے ایک سو تینتیس سے کامیاب مسلم لیگ ن کے پرویز ملک نے انتخابات میں تیئس لاکھ باون ہزار چھتیس روپے خرچ کیے،